
تھانے
، 16 دسمبر(ہ س)تھانے
میں منگل کے روز گھوڑبندر روڈ پر گائمکھ چوپاٹی کے قریب ایک ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش
آیا، تاہم پولیس کے مطابق اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی۔
تھانے
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے باوجود سڑک کی دو لینز کھلی رہیں جس کے باعث ٹریفک
معمول کے مطابق چلتی رہی۔ پولیس نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان
میں کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی بڑے خلل کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثہ
گھوڑبندر روڈ کے گائمکھ گھاٹ حصے میں پیش آیا، جو کہ بار بار پیش آنے والے حادثات،
گاڑیوں کی خرابی اور ٹریفک کی سست روی کے لیے بدنام ہے۔ مقامی لوگوں اور حکام کا
کہنا ہے کہ کھڑی چڑھائی، ناہموار سڑک اور ناقص مرمتی کاموں کے باعث سڑک کی چوڑائی
کم ہو گئی ہے، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
یہ
واقعہ مقامی باشندوں کے حالیہ احتجاج کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ہفتہ کی شام
گھوڑبندر روڈ کی خراب حالت کے خلاف شہریوں نے مشعل یاترا نکال کر فوری مرمت اور
بہتر حفاظتی انتظامات کا مطالبہ کیا تھا۔
احتجاج
کرنے والوں نے ٹریفک کی مستقل بھیڑ، سڑک کی تنگی، میٹرو تعمیرات سے پھیلتی دھول،
سروس روڈ پر جاری کام اور حادثات میں اضافے کو سنگین مسئلہ قرار دیا۔ گھوڑبندر روڈ
ممبئی، ٹھانے اور میرا-بھائندر کو ملانے والی ایک اہم شاہراہ ہے، جس پر روزانہ بڑی
تعداد میں نجی اور تجارتی گاڑیاں چلتی ہیں۔ اطلاعکے مطابق، حالیہ دنوں میں اس سڑک پر تقریباً 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
پولیس
نے بتایا کہ الٹے ہوئے ٹرک سے متعلق کارروائی جاری ہے اور گھوڑبندر روڈ پر ٹریفک کی
صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے