دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید جوان کو ادھمپور میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔ ادھمپور ضلع کے سوہان علاقے میں جاری تصادم کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے جوان امجد علی خان کو منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ادھمپور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گ
Udhampur


جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔

ادھمپور ضلع کے سوہان علاقے میں جاری تصادم کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے جوان امجد علی خان کو منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ادھمپور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تعزیتی پریڈ میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات، انسپکٹر جنرل پولیس جموں زون بھیم سین تُوتی، سینئر پولیس افسران، سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی اور شہید کے جسدِ خاکی پر پھول نچھاور کر کے عقیدت کے پھول پیش کیے۔

جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قوم کے ہیرو کبھی نہیں مرتے۔ ڈی جی پی نلین پربھات اور جموں و کشمیر پولیس کے تمام افسران و اہلکار کانسٹیبل امجد علی خان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ضلع ادھمپور کے سوہان جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جان قربان کی۔ پولیس فورس شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ادھر سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande