انڈین ملمس فار سول رائٹس (IMCR) کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈی۔ ایم۔ کے رکن پارلیمنٹ محترمہ کنی موجھی سے دہلی میں اہم ملاقات۔ مسلم مسائلِ پر ہر ممکن تعاون کا دیا بھروسہ
نئی دہلی، 16 دسمبر(ہ س انڈین ملمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نئی دہلی میں دراوڑ منیترا کڑگم (ڈی ایم کے) کی سینئر رکنِ پارلیمنٹ محترمہ کنی موجھی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور سنجیدہ ماحول میں ہوئی جس میں ملک کے
انڈین ملمس فار سول رائٹس (IMCR) کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈی۔ ایم۔ کے رکن پارلیمنٹ محترمہ کنی موجھی سے دہلی میں اہم ملاقات۔ مسلم مسائلِ پر ہر ممکن تعاون کا دیا بھروسہ


نئی دہلی، 16 دسمبر(ہ س

انڈین ملمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نئی دہلی میں دراوڑ منیترا کڑگم (ڈی ایم کے) کی سینئر رکنِ پارلیمنٹ محترمہ کنی موجھی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور سنجیدہ ماحول میں ہوئی جس میں ملک کے موجودہ سماجی و سیاسی حالات، اقلیتی حقوق بالخصوص مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل، اور تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ان مسائل کے تدارک میں اختیار کی گئی مثبت پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفد نے تمل ناڈو حکومت کی جانب سے مسلم مسائل کے حل میں سنجیدہ دلچسپی اور عملی اقدامات پر وزیر اعلیٰ ایم۔ کے۔ اسٹالن کی سنجیدہ کوششوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، خصوصاً وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اختیار کیے گئے وقف سے متعلق اقدامات کو سراہا، جن کے باعث ریاست میں اقلیتوں کو ایک محفوظ اور باوقار ماحول میسر آیا ہے۔محترمہ کنی موجھی نے وفد کی بات نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی۔ ایم۔ کے ہمیشہ آئینی اقدار، سیکولرزم اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم رہی ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور ان کے جائز مسائل کو پارلیمنٹ اور متعلقہ فورمز پر مو ¿ثر انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انڈین ملمس فار سول رائٹس کے صدر محمد ادیب نے اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات اور خاص طور پر وقف املاک سے متعلق درپیش چیلنجز کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے وقف کے تحفظ اور اقلیتی حقوق کے سلسلے میں تمل ناڈو حکومت کے مثبت اور واضح مو ¿قف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ریاستیں بھی اسی طرز پر آئینی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی۔

ملاقات کے دوران IMCR کے ٹرسٹی اور خزانچی ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی اور سینئر صحافی انظر الباری بھی موجود تھے۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں جمہوری اداروں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں ہم آہنگی، انصاف اور سماجی توازن کو مضبوط کیا جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی باہمی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا اور مسلم کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande