اندور کے ایم وائی ہاسپٹل کی 773 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہوگی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
اندور کے ایم وائی ہاسپٹل کی 773 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہوگی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ راجدھانی بھوپال کے اہم راستوں پر بننے والے گیٹ، ورثے سے ترقی کے عزم کی تکمیل کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کابینہ کی میٹنگ سے پہلے وزراء سے کیا خ
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کابینہ کی میٹنگ سے خطاب کیا


اندور کے ایم وائی ہاسپٹل کی 773 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہوگی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ راجدھانی بھوپال کے اہم راستوں پر بننے والے گیٹ، ورثے سے ترقی کے عزم کی تکمیل کریں گے

۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کابینہ کی میٹنگ سے پہلے وزراء سے کیا خطاب

بھوپال، 16 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے کے موقع پر گنا ضلع کے میانا ریلوے اسٹیشن کو اعزاز سے نوازا ہے۔ میانا اسٹیشن کو 9687 یونٹ بجلی کی بچت کے لیے نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈ حاصل ہوا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ میانا ریلوے اسٹیشن کا بیسٹ پرفارمنگ یونٹ کے طور پر اعزاز پانا، ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے منگل کو کابینہ کی میٹنگ سے پہلے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بیتول ضلع کے دستکار بلدیو واگھمارے کو نیشنل ہینڈی کرافٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھریوا میٹل کرافٹ کو جی آئی ٹیگ حاصل ہوا ہے۔ گونڈ قبیلے کی ایک ذیلی شاخ میٹل کاسٹنگ (دھات ڈھلائی) کا یہ ہنر، نسل در نسل منتقل کرتی ہے۔ یہ دستکار علامتی دیوی دیوتاوں کی مورتیاں، روایتی زیورات، گونڈ رسومات میں استعمال ہونے والے مذہبی سامان کے ساتھ ہی مور لیمپ، بیل گاڑی، گھنٹیاں، پائل، آئینے کے فریم جیسی سجاوٹی چیزوں کی تعمیر کرتے ہیں۔ اس سامان کی بین الاقوامی سطح پر بہت مقبولیت ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے واگھمارے کو مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ 773 کروڑ روپے کی لاگت سے اندور میں ایم وائی ہاسپٹل کی نئی تعمیر کی جائے گی۔ نئے 1450 بستروں والے ایم وائی ہاسپٹل کی تعمیر سے پرانی بلڈنگ کی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ ہاسپٹل کے ساتھ ہی نرسنگ ہاسٹل، آڈیٹوریم وغیرہ کی بھی تعمیر ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ ویمن ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 (بلائنڈ) کا فائنل میچ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل مدھیہ پردیش کی 3 بصارت سے محروم خاتون کرکٹ کھلاڑیوں سنیتا سراٹھے، سشما پٹیل اور درگا یولے کو 25-25 لاکھ روپے کی رقم انعام کے طور پر دی جا رہی ہے۔ ہر کھلاڑی کے لیے 10-10 لاکھ روپے نقد اور 15-15 لاکھ روپے کی ایف ڈی کا انتظام ہے۔ ٹیم کے تینوں کوچ سونو گولکر، اوم پرکاش پال اور دیپک پہاڑے کو ایک ایک لاکھ روپے حوصلہ افزائی کے طور پر دیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ نئی دہلی میں 12، 13، 14 دسمبر کو مدھیہ پردیش اتسو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہینڈی کرافٹ، ایک ضلع-ایک پروڈکٹ، ماٹی کلا پریشد، ٹورزم وغیرہ کے اسٹال لگائے گئے اور ثقافتی پروگراموں کی پیشکش بھی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ رکن اسمبلی مدھو ورما نے اپنے بیٹے کی شادی، آگر مالوا میں ہوئے اجتماعی شادی کی تقریب میں کر کے، قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے رکن اسمبلی ورما کے ذریعے سماجی ہم آہنگی اور شادیوں میں فضول خرچی کو روکنے کے لیے کی گئی اس پہل کی ستائش کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ راجدھانی بھوپال کو ریاست کی ثقافتی اور تاریخی خوشحالی سے جوڑنے کے عزم کے تحت راجدھانی بھوپال کے اہم راستوں پر عظیم شخصیات کے نام منسوب گیٹ بنانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ گزشتہ سال بھوپال-نرمداپورم راستے پر راجہ بھوج دوار کی تعمیر کا عمل شروع ہوا، اسی سلسلے میں بھوپال-اندور راستے پر حال ہی میں وکرمادتیہ دوار کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ فن تعمیر کے شاندار نمونے ان گیٹس سے راجدھانی بھوپال کا وقار بڑھے گا۔ یہ گیٹ، ورثے سے ترقی کے عزم کی تکمیل کی سمت میں مؤثر قدم ثابت ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande