
کپواڑہ 16 دسمبر( ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ترہگام کے پوتہ خان گلی علاقے میں سڑک کی تعمیر کے لیے دھماکے کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک دھماکہ سڑک کی تعمیر کے لئے استعمال کیا گیا تھا، جس سے اتفاقیہ طور پر ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر درگمولہ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 13 جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کے حوالدار زبیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir