کولکاتا میں21 دسمبر کو طب یونانی کی صورت حال پریونیکان-45 کا انعقاد
کولکاتا، 16 دسمبر(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال کی جانب سے طب یونانی کی صورت حال پریونیکان-45 کا انعقاد 21 دسمبر 2025 کو کولکاتا میں ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر مجیب الرحمن، صوبائی صدر مغربی بنگال ڈاکٹر
کولکاتا میں21 دسمبر کو طب یونانی کی صورت حال پریونیکان-45 کا انعقاد


کولکاتا، 16 دسمبر(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال کی جانب سے طب یونانی کی صورت حال پریونیکان-45 کا انعقاد 21 دسمبر 2025 کو کولکاتا میں ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر مجیب الرحمن، صوبائی صدر مغربی بنگال ڈاکٹر محمد اسداللہ خاں اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر صفدر اسمٰعیل نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ مذکورہ پروگرام میں ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ جناب ندیم الحق (ممبر پارلیمنٹ)، جناب ایس ایم شہاب الدین حیدر، جناب عبیدالرحمن (ا?ئی اے ایس)، ڈاکٹر سدپتو رائے (ایم ایل اے)، محترمہ نزہت پروین (ڈبلیو بی سی ایس ایگزیکیوٹیو ممبر)، ڈاکٹر سبرت سہائے مہمانان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے جبکہ مہمانان مکرم کے طور پر ڈاکٹر تپس چندر بوس، پروفیسر محمد ایوب، محترمہ نکہت فاطمہ، جناب محفوظ اکرم خاں، ڈاکٹر عنایت اللہ خاں اور ڈاکٹر شاہد احمد وغیرہ شرکت کریں گے۔ یونیکان-45 میں خصوصیت سے آیوش محکمہ مرکزی و صوبائی میں طب یونانی کی موجودہ پوزیشن کی روشنی میں لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ عام طور سے صوبائی حکومتوں کا رویہ طب یونانی کے تئیں بہت تنگ ہے۔ اس سلسلے میں حکومت آسام کی مثال بہت کافی ہے۔ یہاں ابھی تک یونانی ڈاکٹروں کا رجسٹریشن ہونا ممکن نہیں ہوسکا ہے جبکہ بورڈ آف اتھیکس اینڈ رجسٹریشن، این سی آئی ایس ایم سے گزشتہ سال ایک وفد نے گزارش کا خط پیش کیا تھا۔ اس کی روشنی میں صدر بورڈ ا?ف اتھیکس اینڈ رجسٹریشن پروفیسر آر کے شرما نے ہدایتی خط محکمہ ا?یوش، حکومت ا?سام کو جاری کیا اور رجسٹرار سے بات بھی کی مگر ابھی تک ا?سام میں یونانی ڈاکٹروں کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے اسٹریٹجی بنائی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande