
نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ویریندر سنگھ سولنکی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسمنگل کو نئی دہلی میں تین مرکزی وزراء سے ملاقات کی اور ملک کے اہم مسائل پر میمورنڈم پیش کیا۔
اے بی وی پی کے وفد نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر انّ پورنا دیوی، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور نوجوانوں کے امور اور کھیل -کودکے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سے ملاقات کی اور بالترتیب خواتین کی حفاظت اور خود انحصاری، زرعی تعلیم میں بہتری اور کھیلوں کی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
اے بی وی پی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ویریندر سنگھ سولنکی نے بتایا کہ اے بی وی پی کے وفد نے دہرادون نیشنل کنونشن میں منظور کردہ قراردادوں اور موصول ہونے والی تجاویز کو مرتب کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے آج تین مرکزی وزراء کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج ہم نے تین اہم وزارتوں کو خواتین کی حفاظت، زرعی تعلیم اور کھیلوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ہے اور ان کے عملی حل پیش کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول، زرعی تعلیم میں یکسانیت کے لیے قومی کونسل کی تشکیل اور کھیلوں کو تعلیم کا لازمی حصہ بنانا ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے لیے ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد