بی آرایس کے سرپنچوں کی حفاظت کیلئے ہر ضلع میں ایک لیگل سیل کا قیام: کے ٹی آر
حیدرآباد ، 16 دسمبر (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی بی آر ایس کی شاندار کامیابی کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے سرپنچوں کی حفاظت کیلئے ہر ضلع میں ایک لیگل سیل قائم کی
بی آرایس کے سرپنچوں کی حفاظت کیلئے ہر ضلع میں ایک لیگل سیل قیام: کے ٹی آر


حیدرآباد ، 16 دسمبر (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی بی آر ایس کی شاندار کامیابی کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے سرپنچوں کی حفاظت کیلئے ہر ضلع میں ایک لیگل سیل قائم کیا جائیگا ۔ سرسلہ میں نومنتخب سرپنچوں کی تہنیتی تقریب سے خطاب میں ان خیالات کا اظہارکیا ۔ کے ٹی آر نے نومنتخب بی آرایس کے سرپنچوں کومبارکباد پیش کرکے کہا کہ حکمران جماعت کانگریس کے قائدین نے دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پرسازشیں کیں ۔ بی آرایس کے امیدواروں پر حملے کئے ،ڈرایا گیا دھمکایا گیا باوجود اس کے بی آرایس کے سپاہیوں نے دلیرانہ مظاہرہ کیا اور بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت کے تمام سیاسی حربوں کو ناکام بنادیا۔ بی آر ایس کے بڑے پیمانے پر سرپنچس منتخب ہوئے ۔ کانگریس حکومت مختلف بہانوں کے ذریعہ انہیں معطل کرنے کی کوشش کرے گی مگر بی آر ایس پارٹی اپنے سرپنچوں کی حفاظت کیلئے ان کی ڈھال بن جائے گی اور ریاست کے ہر ضلع سطح پر پارٹی کے لیگل سیل قائم کئے جائیں گے ، قانونی لڑائی میں پیش پیش رہے گی ۔ ریاست کے عوام کانگریس حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ، بھاری تعداد میں بی آرایس سرپنچوں کا کامیاب ہونا اس کا ثبوت ہے ۔ وجئے اُتسو کے نام پر اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے انتخابی مہم بھی چلائی ہے باوجود اس کے عوام نے کانگریس کو سبق سکھایا ہے۔ کانگریس قائدین کی جانب سے بی آرایس قائدین پرحملے کئے گئے ، ضلع سوریا پیٹ میں ملیا یادو نامی بی آر ایس قائد کا قتل کردیا گیا ۔ بی آر ایس خاتون امیدوار کے شوہرکااغوا کیا گیا ، کئی مقامات پر رائے دہندوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ، باوجود اس کے بی آر ایس کی کامیابی سے یہ واضح ہوگیا کہ دیہی علاقوں سے کانگریس پارٹی کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande