شنکولا میں سیاح برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
کلّو، 15 دسمبر (ہ س) ۔ لاہول اسپیتی ضلع کے اسنو پوائنٹ شنکولا درہ میں حال ہی میں ہوئی تازہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بھاری آمد ورفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دور دراز سے آنے والے سیاح برف پوش وادیوں اور پہاڑوں کے درمیان چہل قدمی کرتے ہوئے قدرتی حسن س
snowfall kullu tourist


کلّو، 15 دسمبر (ہ س) ۔ لاہول اسپیتی ضلع کے اسنو پوائنٹ شنکولا درہ میں حال ہی میں ہوئی تازہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بھاری آمد ورفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دور دراز سے آنے والے سیاح برف پوش وادیوں اور پہاڑوں کے درمیان چہل قدمی کرتے ہوئے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سیاح برف میں کھیلتے، فوٹوگرافی کرتے اور ویڈیو بناتے نظر آ رہے ہیں۔ شنکولا درہ ان دنوںبرف کی سفید چادر اوڑھے بہت ہی دلکش نظر آ رہا ہے،جس سے سیاحوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ہماچل پردیش کے اونچائی والے علاقوں بالخصوص لاہول اور اسپیتی ضلع میں سردی کی لہر جاری ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ضلع ہیڈکوارٹر کیلونگ سمیت پورے خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے رہا، جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق وادی لاہول میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور وادی اسپیتی کے کازاجیسے علاقوں میں یہ اور بھی کم ہے۔

شدید سردی کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور گھریلو نلکوں کا پانی جم گیا ہے۔ لوگوں کو پینے اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کے لیے برف پگھلانی پڑ رہی ہے۔

حالیہ برفباری کے بعد کئی داخلی راستے اور گزرگاہیں برف کی موٹی تہہ کی وجہ سے بند ہیں۔ تاہم، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)بڑے راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ منالی لیہہ قومی شاہراہ اور اٹل ٹنل (روہتانگ) کے آس پاس بھی پھسلن والے حالات برقرار ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مناسب گرم کپڑے پہنیں اور حرارتی آلات استعمال کریں۔ ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی سے کوئی خاص ر احت ملنے کی امید نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande