گل داؤودی، کولیئس اور گلاب کی دو روزہ نمائش اختتام پذیر
علی گڑھ, 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے زیر اہتمام منعقدہ گل داؤودی، کولیئس اور گلاب کی دو روزہ نمائش گلستانِ سید میں تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز تق
پھولوں کی نمائش کے فاتحین


علی گڑھ, 15 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے زیر اہتمام منعقدہ گل داؤودی، کولیئس اور گلاب کی دو روزہ نمائش گلستانِ سید میں تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رفیع الدین، اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، علی گڑھ مسٹر نوین پرکاش شاکیہ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

معزز مہمانوں کے ساتھ پراکٹر پروفیسر وسیم علی، پروفیسر وضاحت حسین، پروفیسر عارف انعام، پروفیسر اسد اللہ خان، پروفیسر عبدالحکیم، پروفیسر ارمان رسول فریدی، پروفیسر ایس ایم جاوید، پروفیسر اطہر انصاری، ڈاکٹر محمد دانش، ڈاکٹر بدرالزماں صدیقی، ڈاکٹر تنویر حسین خان، انجینئر تابش، محترمہ شمیم اختر، عمر سلیم پیرزادہ اور ذیشان احمد نے بھی ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔

مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 45 اوّل انعامات، 51 دوم انعامات اور 67 حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے۔ فاتحین کو رننگ کپ بھی پیش کیے گئے۔ گلستانِ سید نے کوئین آف دی شو کے لیے مسز صالحہ فاروقی رننگ کپ، کنگ آف دی شو کے لیے وائس چانسلر رننگ کپ، بہترین سنگل ورائٹی آف کرسنتھیمم کے لیے انشومن بنسل رننگ کپ، اور نمائش میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے پر پروفیسر سہیل احمد رننگ کپ حاصل کئے۔ وی سی لاج کو عمدہ ترین گلاب کے لیے پروفیسر بی اے خان رننگ کپ اور کلاس ’جی‘میں بہترین نمائش پر صفدر عباس میموریل رننگ کپ دیا گیا۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو عمدہ ترین کولیئس کے لیے طاہر حسین رننگ کپ، جبکہ گیسٹ ہاؤس نمبر ایک کو عمدہ ترین ڈبل کرسنتھیمم کے لیے بی ایچ ہاشمی رننگ کپ سے نوازا گیا۔

ججوں کے پینل کی قیادت پروفیسر وضاحت حسین نے کی۔ پینل میں پروفیسر یونس خلیل انصاری، پروفیسر ایم بدرالزماں صدیقی، پروفیسر پرویز طالب، پروفیسر مہ لقا رضوی، پروفیسر ایس ایم جاوید، پروفیسر حنا پرویز، پروفیسر ابرار اے خاں، پروفیسر سمیع اللہ خاں، پروفیسر ریاض احمد، پروفیسر محمد اشرف، مس شہلا خالد اور مسٹر عمران احمد شامل تھے۔

شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا اور نمائش کی کامیاب تنظیم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande