آر سی اے نے قومی سطح کے لائف سائنس امتحانات کے لئے خصوصی رہنمائی سیشن کا اہتمام کیا
آر سی اے نے قومی سطح کے لائف سائنس امتحانات کے لئے خصوصی رہنمائی سیشن کا اہتمام کیا علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی نے ”لائف سائنسز میں قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کے لیے رہنمائی و مینٹرشپ“ کے عنوان پر ای
آر سی اے نے قومی سطح کے لائف سائنس امتحانات کے لئے خصوصی رہنمائی سیشن کا اہتمام کیا


آر سی اے نے قومی سطح کے لائف سائنس امتحانات کے لئے خصوصی رہنمائی سیشن کا اہتمام کیا

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی نے ”لائف سائنسز میں قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کے لیے رہنمائی و مینٹرشپ“ کے عنوان پر ایک آن لائن پروگرام منعقد کیا، جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور سی ایس آئی آر نیٹ، آئی سی اے آر، گیٹ اور سیٹ سے متعلق معلومات حاصل کی۔

پروگرام کا آغاز آر سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فیروز احمد کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انھوں نے ریسورس پرسن، شعبہ نباتیات، ویمنس کالج، اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رینا اور ڈاکٹر مسعود اللہ خان کا تعارف کرایا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے اکیڈمی کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امیدواروں کی رہنمائی میں آر سی اے کے کامیاب ریکارڈ اور وسائل سے بھرپور تعلیمی ماحول کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر عامر رینا نے اپنے خطاب میں سی ایس آئی آر نیٹ، آئی سی اے آر، گیٹ اور سیٹ امتحانات میں کامیابی کے لئے جامع حکمت عملی پیش کی، جس میں حالیہ امتحانی رجحانات اور سوالیہ پرچوں کا تفصیلی تجزیہ، مطالعہ کی منصوبہ بندی، وقت کا نظم اور تھیوری کی وضاحت شامل تھی۔ انھوں نے معیاری درسی کتب اور مستند آن لائن وسائل پر انحصار کی اہمیت کے ساتھ جسمانی و ذہنی صحت کے کردار پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر مسعود اللہ خان نے سی ایس آئی آر نیٹ/ جے آر ایف امتحان میں کامیابی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے امتحان کی ساخت، نصاب اور سی ایس آئی آر کی لیبارٹریز کے نظام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اہم حوالہ جاتی کتب کا بھی ذکر کیا اوروسائل کے دانشمندانہ انتخاب کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں ایک انٹرایکٹیو سیشن ہوا جس میں شرکاء نے سوالات کئے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر محمد فیروز احمد کے کلماتِ تشکر پر ہوا۔ سیشن کی نظامت ڈاکٹر حبا اصلاحی، اسسٹنٹ پروفیسر، آر سی اے نے کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande