فیکلٹی ممبر نے اے او ایم ایس آئی کی سالانہ کانفرنس میں لیکچر دیا
فیکلٹی ممبر نے اے او ایم ایس آئی کی سالانہ کانفرنس میں لیکچر دیا علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری سے وابستہ پروفیسر جی ایس ہاشمی نے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ایسوسی ایشن آف ورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجن
فیکلٹی ممبر نے اے او ایم ایس آئی کی سالانہ کانفرنس میں لیکچر دیا


فیکلٹی ممبر نے اے او ایم ایس آئی کی سالانہ کانفرنس میں لیکچر دیا

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری سے وابستہ پروفیسر جی ایس ہاشمی نے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ایسوسی ایشن آف ورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجنز آ ف انڈیا (اے او ایم ایس آئی) کی 49ویں سالانہ کانفرنس میں ”ٹی ایم جے اینکیلوسس اینڈ ایئرویز“کے موضوع پر ایک لیکچر دیا، جس میں انہوں نے ٹیمپیرو مینڈیبیولر جوائنٹ اینکیلوسس اور ایئر وے میں رکاوٹ کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پیچیدہ طبی کیفیت کے مؤثر علاج کے لیے قبل از آپریشن محتاط جانچ اور منظم جراحی حکمت عملی ضروری ہے۔ انہوں نے طبی اعداد و شمار اور کیس اسٹڈیز کے ذریعے واضح کیا کہ موزوں جراحی مداخلت ایئر وے کے حجم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتی ہے، جس سے مریضوں کے علاج کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande