اندور: ممبئی-آگرہ فور لین پر دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی، سڑک پرطویل ٹریفک جام
اندور، 15 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اندور ضلع کے مان پور تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ممبئی-آگرہ فور لین روڈ پر دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے اور دھواں ایک کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا جس کے باعث طویل ٹریفک جام ہوگیا اور سڑک کے دونوں ا
MP-Two trucks-Fire-traffic jam


اندور، 15 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اندور ضلع کے مان پور تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ممبئی-آگرہ فور لین روڈ پر دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے اور دھواں ایک کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا جس کے باعث طویل ٹریفک جام ہوگیا اور سڑک کے دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مان پور اور مہو کے فائر بریگیڈ نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران پولیس نے ٹریفک جام کو ختم کر کے ٹریفک کو بحال کیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کا ماحول رہا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ٹرک ڈرائیور راکیش نے بتایا کہ وہ کیمیکل کنٹینر ممبئی کے بھیونڈی علاقے سے اندور کی لوہا منڈی لے جا رہا تھا۔ وہ پیر کی صبح مان پور میں چائے کے لیے رکا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ڈھابہ کے ایک ملازم نے باہر کھڑے ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔ پہنچ کر اس نے دیکھا کہ آگ تیزی سے پھیل چکی ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی۔ بعد ازاں فائر فائٹرز کی مدد سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

مان پور پولیس اسٹیشن کے انچارج لوکندر ہیہور نے بتایا کہ گاڑی کے پیچھے کھڑے ایک اور ٹرک میں بھی آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande