
بھوپال،15دسمبر(ہ س)۔ریاستی حکومت نے بجلی فراہمی اور متعلقہ مسائل پر اپنی سفارشات پیش کرنے کے لیے وزراءکا ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ میں مسٹر جگدیش دیوڑانائب وزیراعلیٰ، کمرشل ٹیکس/فائنانس/منصوبہ بندی، اقتصادیات وشماریات، مسٹر ایدل سنگھ کنشانا وزیرکسان بہبود اور زرعی ترقیات اورمسٹر پردیومن سنگھ تومر وزیر توانائی شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے توانائی گروپ کے کوآرڈینیٹر ہوں گے، اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے خزانہ گروپ کے معاون کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
وزراءگروپ مالی سال 2025-26 کی سالانہ سبسڈی کی تجویز میں ریشنلائزیشن کی حالت پر فیصلہ مورخہ 31اگست2023کے مشترکہ لوڈ والے گھریلو صارفین کے بلوں میں موخر کی گئی 4800کروڑ روپے کی بقایہ رقم کو بجلی سپلائی کمپنیوں کو دستیاب کرانے یا اس کی وصولی کے سلسلہ میں فیصلہ اور دیہی علاقہ میں بجلی سپلائی ٹرانسفارمر کے خراب ہونے پر اس کے بدلنے کے لئے ضابطہ قانون میں تبدیلی پر فیصلہ کے سلسلہ میں اپنی سفارشات ریاستی کو دے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan