مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
پٹنہ، 15 دسمبر(ہ س)۔مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پرسر کاری تقریب کا انعقاد پٹیل چوک ، چت کوہرا پل کے نزدیک سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجمسہ کے احاطہ میں کیا گیا۔ گورنرعارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل
مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا


پٹنہ، 15 دسمبر(ہ س)۔مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پرسر کاری تقریب کا انعقاد پٹیل چوک ، چت کوہرا پل کے نزدیک سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجمسہ کے احاطہ میں کیا گیا۔ گورنرعارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے قد آدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، سڑک تعمیر ، شہری ترقیات اوررہائش کے وزیر نتن نبین، صنعت کے وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر سنجے کمار سنگھ، رکن اسمبلی شیام رجک، رکن اسمبلی ارون مانجھی، رکن قانون سازکونسل کمود ورما، ریاستی شہری کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت یگر سماجی اور سیاسی کارکنوں نے آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجا، بھجن، کیرتن، بہارگیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے اور ان کی شخصیت، خدمات اور قوم کی تعمیر میں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande