ڈاکٹر دیبا خانم نے بانجھ پن اور تولیدی طب میں ایک سالہ فیلوشپ مکمل کی
ڈاکٹر دیبا خانم نے بانجھ پن اور تولیدی طب میں ایک سالہ فیلوشپ مکمل کی علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ زچگی و امراضِ نسواں کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دیبا خانم نے کرناٹک کی یونیورسٹی آف سری سدھارتھا اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سے م
ڈاکٹر دیبا خانم


ڈاکٹر دیبا خانم نے بانجھ پن اور تولیدی طب میں ایک سالہ فیلوشپ مکمل کی

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ زچگی و امراضِ نسواں کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دیبا خانم نے کرناٹک کی یونیورسٹی آف سری سدھارتھا اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سے منسلک کامنی راؤ ہاسپٹلز سے بانجھ پن اور تولیدی طب میں ایک سالہ فیلوشپ کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔

انھوں نے ہندوستان میں آئی وی ایف اور معاون تولیدی ٹکنالوجی کی سرخیل پدم شری پروفیسر کامنی اے راؤ کی نگرانی میں اعلیٰ درجے کی یہ تربیت حاصل کی ہے۔ اس دوران انہیں نظری اور عملی دونوں پہلوؤں سے جامع تربیت دی گئی، جس میں بانجھ پن کا علاج، گائناکولوجیکل الٹراساؤنڈ، اووم ریٹریول، ایمبریو ٹرانسفر، انٹرا ٹرائن انسیمینیشن اور کم از کم جراحی پر مبنی اے آر ٹی طریقہ کار شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande