
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔
اُدھم پور ضلع کے مجالتہ علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق فوج، جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے مجالتہ تحصیل کے سوان مرتھا علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس کا فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
آخری اطلاع ملنے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے تمام ممکنہ فرار کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر