شعبہ معالجات میں معدہ و آنت کی صحت پر مبنی قومی کانفرنس کا اہتمام
شعبہ معالجات میں معدہ و آنت کی صحت پر مبنی قومی کانفرنس کا اہتمام علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہئ معالجات نے ”معدہ اور آنت کی صحت کے تئیں انضمامی نقطہ نظر“موضوع پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔
معالجات پروگرام


شعبہ معالجات میں معدہ و آنت کی صحت پر مبنی قومی کانفرنس کا اہتمام

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہئ معالجات نے ”معدہ اور آنت کی صحت کے تئیں انضمامی نقطہ نظر“موضوع پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ کے چیئرپرسن اور آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے شعبہ کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے شعبہ کے سابق چیئرپرسن اور سبکدوش استاد پروفیسر مصباح الدین صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کی تعزیت میں حاضرین نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ شعبہ امراضِ جلد و زہراویہ کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد محسن نے تعزیتی قرارداد پیش کی۔

کانفرنس میں سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یونس افتخار منشی نے بطور خاص شرکت کی۔ انہوں نے معدہ و آنت کے امراض کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان کی روک تھام و علاج میں یونانی طب کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر احمد نے یونانی طب کی تحقیق، اشتراکِ عمل اور عالمی سطح پر فروغ کے لیے سی سی آر یو ایم کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے کانفرنس کے موضوع کو بروقت قرار دیا اور طلبہ کو تحقیق میں یکسوئی اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ آخر میں پروفیسر تنزیل احمد نے کلماتِ تشکر ادا کئے۔ کانفرنس میں جے این ایم سی ایچ، اے ایم یو کے ڈاکٹر محمد محسن اور ڈاکٹر حسینی ایچ حیدر کے خصوصی خطبات شامل تھے۔ اس موقع پر 150 سے زائد اورل اور پوسٹر پرزنٹیشن ہوئے۔ پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو سات بیسٹ پیپر اور پوسٹر ایوارڈپیش کئے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande