
پٹنہ، 15 دسمبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج 1283 نئے تقرر آیوش ڈاکٹروں (آیورویدک، ہومیوپیتھک اور یونانی) کے تقرر نامہ کی تقسیم کی تقریب میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے سمواد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے نوتقرر10 آیوش ڈاکٹروں کو علامتی طور پر تقررنامہ دیا۔ ان نوتقرر 1283 آیوش ڈاکٹروں میں 685 آیورویدک، 393 ہومیوپیتھک اور 205 یونانی ڈاکٹر شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو پودا پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔واضح ر ہے کہ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 1283 آیوش ڈاکٹروں کی تقرری کی گئی ہے۔انتخاب کے عمل کے دوران امیدواروں کے ذریعہ دیے گئے پسندیدہ ضلع کے مطابق میٹرٹ لسٹ اور خالی اسامیوں کی دستیابی کی بنیاد پر ریاست کے تمام 38 اضلاع کے مختلف صحت اداروںان کی تقرری کی کئی ہے، ان تمام نوتقرر 1283 آیوش ڈاکٹروں کو’نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام‘ کے تحت چلائی جانے والی 'موبائل میڈیکل ٹیم‘ اور آیوش میڈیکل سروس کے تحت مختلف صحت اداروں میں او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) چلانے اور قومی ہیلتھ مشن کے تحت چلائے جانے والے دیگر پروگراموں میں خدمات انجام دینے کے لیے مختلف نشانزد صحت اداروں میں تعینات کیا جارہا ہے۔ اس سے ا سکولوں میں بچوں کا ہیلتھ چیک اور صحت کے اداروں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ ان نئے منتخب آیوش ڈاکٹروں کی متعلقہ صحت کے اداروں میں تعیناتی کے بعد اسکولی بچوں کی بروقت صحت کی جانچ کر کے بیماریوں کی شناخت اور ان کا علاج کرنے میں بہت آسانی ہوگی۔ اس سے صحت کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت،ڈیولپمنٹ کمشنر مہیر کمار سنگھ، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، بہار میڈیکل سروس اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈاکٹر نلیش رام چندر دیورے ، ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امت کمار پانڈے، محکمہ صحت کے اسپیشل سکریٹری ہمانشو شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan