شعبہ سوشل ورک نے مرزا پور گاؤں میں ہفت روزہ سرمائی کیمپ کا آغاز کیا
شعبہ سوشل ورک نے مرزا پور گاؤں میں ہفت روزہ سرمائی کیمپ کا آغاز کیا علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے اپنے گود لئے گئے گاؤں مرزا پور میں اُنّت بھارت ابھیان کے اہداف اور وِکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہفت روزہ سرما
سوشل ورک


شعبہ سوشل ورک نے مرزا پور گاؤں میں ہفت روزہ سرمائی کیمپ کا آغاز کیا

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے اپنے گود لئے گئے گاؤں مرزا پور میں اُنّت بھارت ابھیان کے اہداف اور وِکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہفت روزہ سرمائی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔

کیمپ کا افتتاح پروفیسر اکرام حسین، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک نے کیا۔ کیمپ میں تعلیم، سویپ سرگرمیوں کے ذریعہ ووٹر بیداری، ماحولیات، صحت اور صفائی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دی جائے گی اور مقامی باشندوں کو باخبر کیا جائے گا۔

ان سرگرمیوں کی نگرانی کیمپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر کر رہے ہیں، جبکہ فیکلٹی ممبران ڈاکٹر قرۃالعین علی، ڈاکٹر شائنا سیف، ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈاکٹر عندلیب، ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر سمیرا خانم اور ڈاکٹر انم آفتاب ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ شعبہ کے ریسرچ اسکالرز اور ایم ایس ڈبلیو پہلے اور تیسرے سمسٹر کے طلبہ دیہی آبادی کی فلاح کے لیے مختلف بیداری اور ترقیاتی سرگرمیوں کے انعقاد میں حصہ لے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande