ریسرچ اسکالر نے بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالے کا ایوارڈ حاصل کیا
ریسرچ اسکالر نے بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالے کا ایوارڈ حاصل کیا علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے سینئر ریسرچ فیلو جنید ملک کوآئی پی ای ایم لاء اکیڈمی، غازی آباد میں اُتّرا یونیورسٹی، ڈھاکہ، اور آر وی یونیور
ریسرچ اسکالر نے بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالے کا ایوارڈ حاصل کیا


ریسرچ اسکالر نے بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالے کا ایوارڈ حاصل کیا

علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے سینئر ریسرچ فیلو جنید ملک کوآئی پی ای ایم لاء اکیڈمی، غازی آباد میں اُتّرا یونیورسٹی، ڈھاکہ، اور آر وی یونیورسٹی، بنگلورو کے اشتراک سے منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”قانون اور ٹکنالوجی: اخلاقیات، ضابطہ کاری اور اختراع“ میں عمدہ ترین مقالے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جنید ملک نے اپنے مقالے بعنوان ”پرائیویسی اور مفادعامہ میں توازن: ہندوستان میں حق فراموشی کا ابھرتا منظرنامہ“ میں ڈیجیٹل عہد میں آئینی اقدار اور ضابطوں کی عصری اہمیت کا جامع تجزیہ پیش کیا۔ وہ اے ایم یو کے شعبہ قانون میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر کی نگرانی میں تحقیق کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande