پروفیسر انجم پرویز اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل مقرر
علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے پروفیسر انجم پرویز کو آئندہ پانچ سال کے لیے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کا پرنسپل مقرر کیا گیاہے۔ پروفیسر پرویز تدریس و تحقیق اور طب کا تقریباً تین دہائیوں کاتجربہ
پروفیسر انجم پرویز


علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے پروفیسر انجم پرویز کو آئندہ پانچ سال کے لیے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کا پرنسپل مقرر کیا گیاہے۔

پروفیسر پرویز تدریس و تحقیق اور طب کا تقریباً تین دہائیوں کاتجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اے ایم یو میں متعدد اہم علمی اور انتظامی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ شعبہ میڈیسن کے چیئرمین، گیسٹرونٹرولوجی یونٹ کے انچارج، ڈائریکٹر (ہیلتھ) میڈیکل اٹینڈنس اسکیم، اور جے این ایم سی میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔ ایک ماہر معالج اور محقق کے طور پر پروفیسر پرویز نے متعدد ایم ڈی مقالوں کی رہنمائی کی ہے اور قومی و بین الاقوامی ریویو شدہ جرائد میں تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، عمان میں انٹرنل میڈیسن کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande