
حضرت علیم الدین عرف بابو شاہ چھوٹے سرکارؒ کا 710واں عرسِ مبارک اختتام پذیر
علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ شاہ جمال درگاہ پر حضرت علیم الدین عرف بابو شاہ چھوٹے سرکارؒ کا 710واں سہ روزہ سالانہ عرسِ مبارک آج نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس کے موقع پر سینکڑوں زائرین نے درگاہ شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور دعاوں میں شرکت کی۔عرس کی تقریبات کے دوران حافظ صلاح الدین، حافظ نظام الدین، قاری جلیس صاحب اور وسیم برکاتی صاحب نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں میلاد شریف پیش کیا، جس سے روحانی فضا قائم ہو گئی۔
اس موقع پر شمیم انور اور ان کی ٹیم نے قوالی اورنعتیہ کلام پیش کیا، جسے زائرین نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں سینکڑوں عقیدت مندوں میں تبرک تقسیم کیا گیا۔عرس کے اختتام پر درگاہ کے سجادہ نشین نوید اقبال،میونسپل کونسلر ارشاد احمد، بھورا بھارتی، ایوب چودھری، اکرام قریشی، عقیل، ممتاز، بھورا اور دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں زائرین موجود رہے۔ پورا عرس پُرامن، خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ