اجمل پرفیوم نے عالمی سطح پر آسام کانام روشن کیا ہے: دیو برت سیکیا
گوہاٹی، 15 دسمبر (ہ س)۔ آسام اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس ایم ایل اے دیوبرت سیکیا نے پیر کو اجمل پرفیوم کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔سیکیا نے کہا کہ یہ برانڈ عالمی شہرت یافتہ ہو گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر آسام کی شان بڑھا رہا ہے
AS-AJMAL-MLA-Sikiya-Perfume


گوہاٹی، 15 دسمبر (ہ س)۔ آسام اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس ایم ایل اے دیوبرت سیکیا نے پیر کو اجمل پرفیوم کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔سیکیا نے کہا کہ یہ برانڈ عالمی شہرت یافتہ ہو گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر آسام کی شان بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجمل پرفیومز نے عالمی مارکیٹ میں اپنی مضبوط موجودگی قائم کر لی ہے۔ انہوں نے اسے آسام سے شروع ہونے والی انٹرپرینیورشپ کی ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا، جس نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی شناخت حاصل کی ہے۔

کانگریس ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ اجمل پرفیومس نے سانچی (اگر) لکڑی کی اہمیت اور وقار کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو آسام کی ایک قیمتی قدرتی دولت ہے ۔سیکیا کے مطابق اجمل کی کوششوں سے ریاست کے روایتی ورثے اور قدرتی وسائل کو عالمی سطح پر نئی پہچان ملی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں ریاست کے نوجوانوں اور صنعت کاروں کے لیے باعث ترغیب ہیں اور بین الاقوامی سطح پر آسام کی مثبت شبیہ کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande