
وائس چانسلر کے بدست ے ایم یو کی فیکلٹی ممبر کی کتاب کا اجراء
علی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے مرکز برائے فروغِ تعلیم و ثقافتِ مسلمانانِ ہند (سیپی کیمی) میں سوشیالوجی کی گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر اصفیہ کریمی کی تصنیف ”اِن پرسوٹ آف ڈیجیٹل انکلیوژن اِن انڈیا“ کا اپنے دفتر میں اجراء کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان بھی موجود تھے۔
اس کتاب میں ہندوستان کے ای گوورننس نظام اور ڈیجیٹل خدمات تک عوامی رسائی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں بالخصوص دلتوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات اور پسماندہ برادریوں کو درپیش چیلنجوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مصنفہ نے ڈیجیٹل رسائی کی راہ میں حائل دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے مساوی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ جامع پالیسی حکمتِ عملیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ