
کٹیہار، 15 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے سیما پور تھانہ کی پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو 123.75 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت دھوریا گاؤں، وارڈ نمبر 3، منیہاری تھانہ، ضلع کٹیہار رہائشی رماکانت یادو (41 سال) ولد آنجہانی کامیشور یادوکے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ انچارج نے اپنی پولیس فورس کے ساتھ سیما پور منیہاری علاقے کے دھوریا گاؤں میں چھاپہ ماری کی، جہاں اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 123.75 لیٹر غیر ملکی شراب بھی برآمد کی۔گرفتارا سمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی شراب کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ایسے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اس کارروائی سے شراب کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے میں مدد ملے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan