
نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔
مشرقی دہلی کے شکر پور علاقے میں ڈی جے پر ڈانس کرنے کے دوران ہوئے تنازعہ میں ایک نوجوان کی اس کے گھر کے سامنے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کر دیا۔
ایک پولیس افسر کے مطابق متوفی کی شناخت وشال (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے جرم میں ملوث دو نابالغوں کو گرفتار کرلیا۔ ان سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔
تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ وشال کی ایک نابالغ بہن سے دوستی تھی اور اس بات پر پہلے بھی جھگڑے ہوئے تھے۔ نابالغ نے وشال کی پٹائی کی تھی۔ معاملہ تھانے میں بھی لایا گیا۔ دونوں نابالغ اور وشال ہفتے کی رات ایک شادی میں ڈی جے پر ڈانس کر رہے تھے۔ یہ واقعہ جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ایل بی ایس مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ