دو سالوں میں 200 ملین یونو ایپ صارفین تک پہنچنے کا ہدف: چیئرمین
نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔ ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یونو ( ایپ) کے لیے ایک بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ ایس بی آئی کے چیئرمین سی ایس شیٹی نے کہا کہ بینک اگلے دو سالوں میں یو نو ایپ کے صارف
دو سالوں میں 200 ملین یونو ایپ صارفین تک پہنچنے کا ہدف: چیئرمین


نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔

ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یونو ( ایپ) کے لیے ایک بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ ایس بی آئی کے چیئرمین سی ایس شیٹی نے کہا کہ بینک اگلے دو سالوں میں یو نو ایپ کے صارف کی تعداد کو 200 ملین تک دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اتوار کو ایک انٹرویو میں، بینک کے چیئرمین سی ایس سیٹھی نے کہا کہ پیر کو یونو ایپ کے نئے ورزن کے آغاز کے ساتھ، اسٹیٹ بینک اگلے دو سالوں میں اپنے صارفین کی تعداد کو دوگنا کرکے 200 ملین تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونو 2.0' ایک بڑا اپ گریڈ ہے جو صارفین کو بہتر تجربہ اور بینک کے لیے ایک مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کے تمام فیچرز 6-8 ماہ کے دوران مرحلہ وار طریقے سے متعارف کرائے جائیں گے۔ ایک مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یونو 2.0 اکاو¿نٹ کھولنے یا کوئی اور لین دین کرتے وقت انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور برانچ چینلز پر یکساں اور ہموار تجربہ کو یقینی بنائے گا۔

ایس بی آئی کے چیئرمین نے کہا، آج ہمارے پاس 10 کروڑ کے قریب کسٹمر بیس ہے۔ شیٹی نے کہا کہ ہمارا مقصد 20 کروڑ صارفین کو یونو موبائل بینکنگ یا انٹرنیٹ بینکنگ سے جوڑنا ہے۔ مجموعی طور پر، ہمارا ہدف تقریباً 20 کروڑ کا کسٹمر بیس بنانا ہے، جس کے لیے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande