کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں, 14 دسمبر (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری سخت مہم کے تحت ضلع پولیس کشتواڑ نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کشتواڑ قصبے میں کارروائی کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہیروئن نما (چِٹا) نشیلی مادہ برآمد
Drig


جموں, 14 دسمبر (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری سخت مہم کے تحت ضلع پولیس کشتواڑ نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کشتواڑ قصبے میں کارروائی کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہیروئن نما (چِٹا) نشیلی مادہ برآمد کیا ہے۔

ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ کے مطابق پولیس اسٹیشن کشتواڑ کے ایس ایچ او انسپکٹر فردوس احمد مالی پتھ کے داخلی مقام پر خصوصی گشت انجام دے رہے تھے۔ اس دوران ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت پر اسے روکا گیا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چار گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ارشد احمد ولد عبد الواحد بازدار، سکنہ لنک روڈ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 254/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاکہ منشیات کے ماخذ، سپلائی نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔

ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین ایف آئی آرز پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع پولیس کشتواڑ عوام کی صحت، سلامتی اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منشیات کے ناسور کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری سختی کے ساتھ جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande