مدھیہ پردیش میں سردی کا قہر برقرار، شہڈول کا کلیان پور بنا سب سے ٹھنڈا علاقہ
بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سردی کا اثر برقرار ہے، حالانکہ فی الحال سرد لہر سے کچھ راحت ملی ہے۔ شمالی ہندوستان میں سرگرم ویسٹرن ڈسٹربنس کے سبب بادل، بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے، جس سے سرد ہواوں کی رفتار کمزور پڑی ہے۔ اسی وجہ س
علامتی تصویر


بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سردی کا اثر برقرار ہے، حالانکہ فی الحال سرد لہر سے کچھ راحت ملی ہے۔ شمالی ہندوستان میں سرگرم ویسٹرن ڈسٹربنس کے سبب بادل، بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے، جس سے سرد ہواوں کی رفتار کمزور پڑی ہے۔ اسی وجہ سے اگلے 3 دنوں تک ریاست میں سرد لہر کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود کم از کم درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔

ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت شہڈول ضلع کے کلیان پور میں درج کیا گیا، جہاں درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دو نئے ویسٹرن ڈسٹربنس شمالی ہندوستان میں داخل ہوں گے۔ ان کے آگے بڑھنے کے بعد برف پگھلے گی اور ٹھنڈی ہوائیں مدھیہ پردیش کی طرف آئیں گی، جس سے ایک بار پھر سرد لہر کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کی رات ریاست کے 25 شہروں میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے رہا۔ بڑے شہروں کی بات کریں تو اندور سب سے ٹھنڈا رہا، جہاں درجہ حرارت 7.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھوپال میں 6.4 ڈگری، گوالیار میں 9.8 ڈگری، اجین میں 9.2 ڈگری اور جبل پور میں 8.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔ دیگر شہروں میں راج گڑھ اور پچمڑھی میں 5.4 ڈگری، مندسور میں 6 ڈگری، شاجا پور میں 6.4 ڈگری، ریوا میں 7 ڈگری، رائسین اور نوگاوں میں 7.6 ڈگری، ملاج کھنڈ میں 7.9 ڈگری، منڈلا اور شیوپوری میں 8.2 ڈگری، دتیا میں 8.4 ڈگری اور بیتول میں 9 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دموہ، ستنا، ٹیکم گڑھ اور کھجوراہو میں کم از کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سیلسیس رہا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق، فی الحال شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں جیٹ اسٹریم سرگرم ہے، جس کا اثر مدھیہ پردیش پر بھی پڑ رہا ہے۔ یہ جیٹ اسٹریم زمین سے قریب 12.6 کلومیٹر کی اونچائی پر 176 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بہہ رہی ہے، جس سے موسم میں اتار چڑھاو برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande