کھنڈوا میں دردناک سڑک حادثہ، اسکول بس اور بائیک کی ٹکر میں چچا بھتیجے کی موت
کھنڈوا، 13 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ہفتہ کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار اسکول بس اور بائیک کی ٹکر میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین آپس میں چچا بھتیجے ہیں۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پنچنامہ بنا کر لاشوں ک
کھنڈوا میں دردناک سڑک حادثہ، اسکول بس اور بائیک کی ٹکر میں چچا بھتیجے کی موت


کھنڈوا، 13 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ہفتہ کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار اسکول بس اور بائیک کی ٹکر میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین آپس میں چچا بھتیجے ہیں۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پنچنامہ بنا کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا اور معاملہ درج کر کے آگے کی جانچ شروع کی۔

معلومات کے مطابق حادثہ ہفتہ دوپہر کو جاور-امل پورہ ہائی وے پر بجلی گرڈ کے پاس ایک اندھے موڑ پر ہوا۔ کھیڑی گاوں کے جینیس پبلک اسکول کی بس سے بائیک کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں بائیک سوار تارا چند ولد وٹھل (45) اور لکشمن ولد چینیا (65) دونوں رہائشی گاوں سرئی کی موت ہو گئی۔ دونوں مہلوکین آپس میں چچا بھتیجے ہیں، جو کہ جاور کی جانب سے گھر لوٹ رہے تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس کے ٹائر میں جا کر بائیک پھنس گئی۔ ایک بزرگ سڑک پر گر گیا، وہیں دوسرا بائیک کے ساتھ لٹک گیا۔ بس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ جاور پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande