کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات: این ڈی اے نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں تاریخی فتح حاصل کی
ترواننت پورم، 13 دسمبر (ہ س)۔ کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) سے اقتدار چھینتے ہوئے
کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات: این ڈی اے نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں تاریخی فتح حاصل کی


ترواننت پورم، 13 دسمبر (ہ س)۔ کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) سے اقتدار چھینتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ ایل ڈی ایف نے گزشتہ 45 سالوں سے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن پر حکومت کی ہے۔

انتخابی افسر کے مطابق بی جے پی نے 101 رکنی ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں 50 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایل ڈی ایف نے 29 سیٹیں جیتی ہیں، اور کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) نے 19 سیٹیں جیتی ہیں۔ دو وارڈوں میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

ترواننت پورم نہ صرف کیرالہ کا دارالحکومت ہے بلکہ سیاسی نقطہ نظر سے بھی انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور مسلسل چار مرتبہ ترواننت پورم لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ یہ خطہ طویل عرصے سے کانگریس اور بایاں محاذ کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔

ریاست بھر میں دیگر میونسپل کارپوریشنوں میں، یو ڈی ایف نے کیرالہ کے چھ میونسپل کارپوریشنوں میں سے چار جیت لیے: کولم، کوچی، تھریسور، اور کنور۔ ایل ڈی ایف نے کوزی کوڈ میونسپل کارپوریشن کو برقرار رکھا، جبکہ این ڈی اے نے ترواننت پورم میں ایل ڈی ایف کو اقتدار سے بے دخل کیا، یو ڈی ایف نے پنچایتی راج اداروں میں بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یو ڈی ایف نے 59 ضلع پنچایتیں، 1,063 بلاک پنچایتیں، اور 7,451 گاؤں پنچایتیں جیتیں۔ ایل ڈی ایف نے 30 ضلع پنچایتوں، 823 بلاک پنچایتوں، اور 6,137 گاؤں پنچایتوں پر قبضہ کیا۔ این ڈی اے نے ایک ضلع پنچایت، 50 بلاک پنچایتیں، اور 1,363 گاؤں پنچایتیں جیتیں۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں 9 اور 11 دسمبر کو ہوئے تھے۔ دونوں مرحلوں میں اوسطاً 73.69 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو 1995 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande