بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بدنام زمانہ بدمعاش شانتنو کا انکاؤنٹر، ایس کے ایم سی ایچ ریفر
بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بدنام زمانہ بدمعاش شانتنو کا انکاؤنٹر، ایس کے ایم سی ایچ ریفرپٹنہ، 13 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ تھانہ علاقے کے تحت چندولی بس اسٹینڈ کے قریب پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں بدنام زمانہ بدم
بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بدنام زمانہ بدمعاش شانتنو کا انکاؤنٹر، ایس کے ایم سی ایچ ریفر


بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بدنام زمانہ بدمعاش شانتنو کا انکاؤنٹر، ایس کے ایم سی ایچ ریفرپٹنہ، 13 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ تھانہ علاقے کے تحت چندولی بس اسٹینڈ کے قریب پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں بدنام زمانہ بدمعاش شانتنو جمعہ کی دیررات گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہار اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور سیتامڑھی پولیس نے جمعہ کی دیررات بیلسنڈ تھانہ علاقے میں چندولی بس اسٹینڈ کے قریب چھاپہ ماری کی۔ جب انہوں نے وہاں موجود بدنام زمانہ مجرم شانتنو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی گولی سے مجرم شانتنو کمار شدید زخمی ہو گیا۔ دیگر ملزمین صورتحال کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔زخمی بدمعاش کو فوری طور پر ایک پرائیویٹ کلینک میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول اور تین خالی کارتوس بھی برآمد کئے۔ قابل ذکر ہے کہ شانتنو کے خلاف بیلسنڈتھانہ میں ایک پجاری کا قتل اور مندر سے مورتی چوری کرنے اور روی سنگھ قتل معاملہ سمیت قتل، لوٹ اور آرمس ایکٹ کے کئی معاملے درج ہیں، جس میں پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande