وارانسی پولیس کو کوڈین کھانسی سیرپ کے ملزم شبھم جیسوال کا وائرل ویڈیو ملا
وارانسی، 13 دسمبر (ہ س)۔ وارانسی کمشنریٹ پولیس کو کوڈین کھانسی سیرپ معاملے کے ملزم اور 25ہزار روپے کے انعامی شبھم جیسوال کا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاایک ویڈیو ملا ہے۔ ویڈیو میں شبھم جیسوال فون پر کسی سے بات کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی
Up_Codin_ sirup case_


وارانسی، 13 دسمبر (ہ س)۔ وارانسی کمشنریٹ پولیس کو کوڈین کھانسی سیرپ معاملے کے ملزم اور 25ہزار روپے کے انعامی شبھم جیسوال کا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاایک ویڈیو ملا ہے۔ ویڈیو میں شبھم جیسوال فون پر کسی سے بات کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی سی پی کاشی زون گورو بنسل نے ہفتہ کو بتایا کہ میڈیا کے ذریعہ شبھم جیسوال کا ایک ویڈیو موصول ہوا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور دبئی کے کسی ہوٹل کی بتائی جا رہی ہے۔ ایس آئی ٹی ٹیم اور پولیس حکام کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

وارانسی سمیت مختلف مقامات پر ای ڈی کے چھاپوں کے دوران ملزم شبھم جیسوال کی ہر لمحے کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس کے خاندان اور رشتہ داروں کے موبائل نمبروں کی جانچ کی جا رہی ہے، لیکن وارانسی کمشنریٹ پولیس ابھی تک شبھم جیسوال کے فون نمبر کو ٹریس نہیں کر سکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande