
۔دوست ممالک کے 34 سمیت کل 525 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے
دہرادون، 13 دسمبر (ہ س)۔ انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 157 ویں پاسنگ آؤٹ (پی او پی) پریڈ کے بعد ہفتہ کو 491 جنٹلمین کیڈٹس بطور افسر ہندوستانی فوج کا حصہ بن گئے۔ دوست ممالک کے 34 کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو کر اپنی -اپنی افواج کا حصہ بنے۔ ہندوستان کے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بطور ریویونگ افسرپریڈ کی سلامی لی۔ اس دوران حب الوطنی کے گیتوں پر ان بہادر جوانوں کا مارچ دیکھتے ہی بنتا تھا۔
آج اکیڈمی اس تاریخی لمحے کی گواہ بنی،جب 491 ہندوستانی اور 14 دوست ممالک کے 34 کیڈٹس سمیت کل 525 کیڈٹس نے جوش کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے ایک نئی ذمہ داری کی طرف قدم بڑھائے۔ پریڈ کا آغاز صبح 9:05 بجے آئی ایم اے کی تاریخی چیٹ ووڈ عمارت کے سامنے ڈرل اسکوائر پر ہوا۔قدم سے قدم ملا کر مستقبل کے افسر پریڈ کمانڈر انکت چودھری کی قیادت میں پریڈ میدان تک پہنچی۔ ریویونگ افسر اوپیندر دویدی نے سلامی لے کر پریڈ کا معائنہ کیا۔ یہاں، انہوں نے وجے دھن پر مارچ کیا۔ مہمان خصوصی نے کیڈٹس کو اوورآل بیسٹ پرفارمنس اور دیگر نمایاں اعزازات سے نوازا۔ ملک کے مستقبل کے فوجی افسران نے جب ملٹری اکیڈمی میں آخری قدم بڑھایا تو ان پر ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور نو مقرر کردہ افسران کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران کے اعلیٰ درجے کے نظم و ضبط، قیادت اور قوت برداشت کی تعریف کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی فوج کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں اور وفاداری، عزم اور عزت کے ساتھ قوم کی خدمت کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرمی میں کمیشن حاصل کرنا صرف تربیت کا خاتمہ نہیں بلکہ زندگی بھر کی ڈیوٹی اور قوم کی بے لوث خدمت کا آغاز ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی دفاعی قیادت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ دوست بیرونی ممالک کے ساتھ طویل مدتی فوجی تعاون کو بھی تقویت دیتا ہے۔
157ویں ریگولر کورس، 46ویں ٹیکنیکل انٹری اسکیم، 140ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 55ویں اسپیشل کمیشنڈ آفیسرز کورس اور ٹیریٹوریل آرمی آن لائن انٹری امتحان 2023 کورس کے کل 525 آفیسر کیڈٹس کے ساتھ ساتھ14 دوست ممالک کے 34 غیر ملکی آفیسر کیڈٹس کمیشن فراہم کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں قابل فخر والدین، خاندان کے افراد، اعلیٰ فوجی افسران اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریڈ روایتی '’انتم پگ‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جب نوجوان افسران قوم کی خودمختاری، عزت اور اقدار کے دفاع کے عزم کے ساتھ آگے بڑھے۔
اہم ایوارڈز:
سورڈ آف آنراور گولڈ میڈل (میرٹ میں پہلا) اے سی اے نشکل دویدی کو دیا گیا۔ چاندی کا تمغہ (دوسرا مقام) بی یو او بادل یادو کو ملا اور کانسے کا تمغہ (تیسرا مقام) ایس یو او کمل جیت سنگھ کے حصے میں آیا۔
آفیسر کیڈٹ جادھو سوجیت سمپت کو ٹیکنیکل گریجویٹ کورس میں میرٹ میں اول آنے پر اور ڈبلیو سی سی ابھینو مہروترا کو ٹیکنیکل انٹری اسکیم-46 میں اول آنے پر چاندی کے تمغے دیئے گئے۔ اسپیشل کمیشنڈ آفیسرز کورس کے لیے چاندی کے تمغے آفیسر کیڈٹ سنیل کمار چھتری کو دیئے گئے۔
غیر ملکی کیڈٹس میں میرٹ کا پہلا میڈل بنگلہ دیش کے جے یو او محمد صفین اشرف کو دیا گیا۔ آٹم ٹرم 2025 میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کے لئے امپھال کمپنی کو بری فوج بینر فراہم کیا گیا۔
157ویں کورس کے ساتھ، انڈین ملٹری اکیڈمی نے ایک بار پھر ملک کے لئے بہادر، پیشہ ور اور متزلزل لگن کے ساتھ قیادت کر نے والے افسران کوتیار کرنے کی اپنی شاندار روایت کو تقویت دی ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد