پارلیمنٹ حملہ کی برسی: کانگریس سمیت دیگر پارٹی کے قائدین نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س) پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے کی برسی پر کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 13 دسمبر 2001 کو جیش محمد اور لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گردوں نے پارلیمنٹ ہ
Terrorist Attack- Parliament


نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س) پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے کی برسی پر کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

13 دسمبر 2001 کو جیش محمد اور لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گردوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دہشت گردوں کے منصوبوں کو نہ صرف ناکام بنا دیا بلکہ ان سب کو ہلاک بھی کر دیا۔ دہلی پولیس کے پانچ افسران، ایک خاتون کانسٹیبل اور دو سیکورٹی گارڈز اس حملے میں شہید ہو گئے۔ یہ قربانی جمہوریت کے دفاع اور دہشت گردی سے لڑنے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی قوم کی یاد میں نقش ہے اور ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد اور مضبوط ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کو ملک کی خود مختاری، وقار اور عوامی طاقت کے لیے ایک وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے وقار کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے امر ویروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے فوجیوں کی لازوال قربانی ہم وطنوں کے لیےترغیب کا باعث ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں دینے والے بہادرسپوتوں کی قربانی ہندوستان کی جمہوری روح کی حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande