
سیونی، 13 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع کے پینچ ٹائیگر ریزرو کے بفر زون میں ہفتہ کو جنگلی جانور تیندوے کا ایک دلچسپ اور سنسنی خیز منظر دیکھنے کو ملا۔ ایک شکاری تیندوا نازک ڈال پر سمٹا بیٹھا تھا، اس کے پٹھے تنے ہوئے تھے اور نظریں نیچے منڈلا رہے جنگلی کتوں کے جھنڈ پر ٹکی تھیں۔ نیچے جنگلی کتے اچھلتے کودتے، گھیرا بنا کر موقع کا انتظار کر رہے تھے۔
ڈال پر بیٹھے تیندوے کو نیچے جھنڈ بنا کر گھیرے جنگلی کتے لگاتار نگاہیں ٹکائے ہوئے تھے۔ اچانک موقع پاتے ہی تیندوا پھرتی سے نیچے اترا اور جنگلی کتوں کو چکمہ دیتے ہوئے تیزی سے جنگل کی طرف بھاگ نکلا۔ کچھ لمحوں کے اس واقعے نے جنگل میں شکاری اور شکار کے درمیان چلنے والی مسلسل جدوجہد کو صاف طور پر دکھایا۔
ہر گزرتا لمحہ تناو سے بھرا تھا، جہاں ایک چھوٹی سی ہلچل پوری کہانی بدل سکتی تھی۔ یہ منظر پینچ کے کور زون کا نہیں، بلکہ بفر علاقے کا تھا، جہاں جنگل کی اصلی اور کچی سچائی بنا کسی اسکرپٹ کے سامنے آتی ہے۔
بفر زون کوئی پرسکون کنارہ نہیں، بلکہ ایک جاندار اور سانس لیتا ہوا جنگلی علاقہ ہے، جہاں شکاری صبر، حکمت عملی اور ہمت کا امتحان لیتے ہیں۔ ایسے مناظر یہ ثابت کرتے ہیں کہ جنگل نقشوں پر کھینچی گئی سرحدوں کو نہیں مانتا۔
پینچ کا بفر علاقہ جنگلی حیات کے شائقین کے لیے سنسنی سے بھرپور ہے، جہاں ہر سفاری میں سیدھے فطرت کی جدوجہد اور توازن کا دیدار ہوتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن