پیرا پاور لفٹنگ چمپئن روہت دھنکھڑ کے قتل کے تین اہم ملزمان بنگلور میں گرفتار
چنڈی گڑھ، 13 دسمبر (ہ س) ۔ بھیوانی پولیس نے ہریانہ کے روہتک ضلع کے ہمایوں پور گاؤں کے رہنے والے قومی پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن روہت دھنکھڑ کے قتل میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ سی آئی اے (فرسٹ) بھیوانی کی ٹیم نے اس معاملے کے تین اہم ملزمین کو، جو م
پیرا پاور لفٹنگ چمپئن روہت دھنکھڑ کے قتل کے تین اہم ملزمان بنگلور میں گرفتار


چنڈی گڑھ، 13 دسمبر (ہ س) ۔

بھیوانی پولیس نے ہریانہ کے روہتک ضلع کے ہمایوں پور گاؤں کے رہنے والے قومی پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن روہت دھنکھڑ کے قتل میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ سی آئی اے (فرسٹ) بھیوانی کی ٹیم نے اس معاملے کے تین اہم ملزمین کو، جو مفرور تھے، بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ تینوں کو بھیوانی لایا جا رہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کمار نے ہفتہ کو پولس لائنز میں بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت تیگرانا گاو¿ں کے رہنے والے ورون، اس کے بھائی ترون اور دیپک کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ٹیم ان تینوں کو بنگلورو سے بھیوانی لا رہی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائم یونٹ، صدر پولیس اسٹیشن اور سائبر پولیس کو تحقیقات کی ہدایت کی گئی۔

سی آئی اے کی ٹیم نے یہ کارروائی 12 دسمبر کو کی، انہوں نے کہا کہ دیگر مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 27 نومبر کو روہت اور اس کے دوست جتن (بونڈکلاں، چرخی دادری سے) نے بھیوانی کے ریواڑی کھیڑا گاو¿ں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ روہت نے شادی کی بارات میں کچھ نوجوانوں پر خواتین کے بارے میں نازیبا تبصرے کرنے پر اعتراض کیا، جس سے جھگڑا ہوا۔ واپسی کے دوران ملزمان نے ریلوے کراسنگ کے قریب اپنی اسکارپیو کار کو ٹکر مار دی اور لاٹھیوں اور لوہے کی راڈ سے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔ شدید زخمی روہت کی 29 نومبر کو روہتک پی جی آئی میں موت ہو گئی۔ اس کی ماں سروج کی شکایت پر صدر پولیس اسٹیشن، بھیوانی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے تین دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا لیکن مرکزی ملزم کے فرار ہونے سے اہل خانہ اور گاو¿ں والوں میں غم و غصہ ہے۔ پنچایت نے احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سے ملاقات کی تھی۔ ان گرفتاریوں سے جہاں اہل خانہ کو راحت ملی ہے وہیں وہ تمام ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ روہت سات بار کے قومی چمپئن تھے اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande