رَٹل ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ نے مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا
رَٹل ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ نے مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ نے رَٹل ڈیم پروجیکٹ میں مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام ملازمین اور ورکروں کو خبردار کیا ہے
رَٹل ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ نے مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا


رَٹل ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ نے مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا

جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ نے رَٹل ڈیم پروجیکٹ میں مبینہ ہڑتال کی تیاریوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام ملازمین اور ورکروں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہڑتال یا کام چھوڑو مہم میں شرکت سخت ممنوع ہے اور اسے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال میں شامل ہونے کی صورت میں ملازمین کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں ملازمت سے برخاستگی، قانونی کارروائیاں اور تعمیراتی سرگرمیوں کی غیر معینہ مدت تک معطلی شامل ہیں۔

نوٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ کو بند کرنے کی کوششیں چند ایسے افراد کر رہے ہیں جو کمپنی کے ملازم نہیں، جبکہ اس سلسلے میں ایک مقامی ایم ایل اے کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ کمپنی نے مزید وضاحت کی کہ ورکروں کی چھٹی آر ایل سی جموں کی اجازت سے قانونی طریقے کے مطابق کی گئی تھی۔ ایک غیر تسلیم شدہ یونین کی شکایت پر کارروائی ہوئی تھی، تاہم آر ایل سی نے معاملہ اس بنیاد پر بند کر دیا کہ انتظامیہ وقتی ضرورت کے مطابق برطرف ورکروں کو دوبارہ ملازمت دینے پر رضامند ہے۔ میگا انجینئرنگ نے واضح کیا ہے کہ رَٹل ڈیم پراجیکٹ میں کام کرنے والی کسی بھی یونین نے ہڑتال کی حمایت نہیں کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande