گندو میں آلٹو کار حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق
گندو میں آلٹو کار حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک آلٹو کار بے قابو ہو کر سڑک سے پھسلتے ہوئے قریبی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص م
Accident


گندو میں آلٹو کار حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق

جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک آلٹو کار بے قابو ہو کر سڑک سے پھسلتے ہوئے قریبی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق گندوہ کے برگئی علاقے میں جے کے 06 اے/4490 آلٹو کار اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری۔ گاڑی میں صرف ایک ہی شخص سوار تھا، جس کی شناخت بنسی لال سکنہ گندو کے طور پر کی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی انجام دی اور شدید زخمی کو کھائی سے نکال کر سب ڈسٹرکٹ اسپتال گندوہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande