بی جے پی نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن پر کیا قبضہ، وزیر اعظم نے اسے کیرالہ کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2025 کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی تاریخی جیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کیرالہ کی سیاست میں ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ قرار دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی ن
بی جے پی نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن پر کیا قبضہ، وزیر اعظم نے اسے کیرالہ کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا


نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2025 کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی تاریخی جیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کیرالہ کی سیاست میں ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ قرار دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں اقتدار حاصل کیا ہے، جسے ریاست کے سیاسی منظر نامے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’آپ کا شکریہ ترواننت پورم! ترواننت پورم کارپوریشن میں بی جے پی-این ڈی اے کو دیا گیا مینڈیٹ کیرالہ کی سیاست میں ایک اہم موڑ ہے۔ لوگوں کو یقین ہے کہ صرف ہماری پارٹی ہی ریاست کی ترقی کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔ ہماری پارٹی اس متحرک شہر کی ترقی کے لیے کام کرے گی اور یہاں کے لوگوں کی آسانی کو بہتر بنائے گی۔‘

وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’میں بی جے پی کے تمام محنتی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کے درمیان کام کیا اور اس شاندار نتائج کو یقینی بنایا۔ آج کا دن ان کارکنوں کے کام اور شراکت کو یاد کرنے کا ہے جنہوں نے نسلوں تک کیرالہ میں نچلی سطح پر جدوجہد کی، اس تاریخی نتیجے کو ممکن بنایا۔ ہمارے کارکن ہماری طاقت ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اور این ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کے لیے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگ یو ڈی ایف اورایل ڈی ایف سے تنگ آچکے ہیں اور اچھی حکمرانی اور سب کے لیے مواقع کے ساتھ’ترقی یافتہ کیرالہ‘ کی تعمیر کے لیے این ڈی اے کو واحد آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande