
پولیس نے پانچ مشتبہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں شہر کے مضافاتی علاقے سے منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے 340 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پرمنڈل موڑ پر معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ سوئفٹ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں 340 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت امام حسین، مشتاق علی، منشو خان، فاروق محمد اور محمد منشو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک ڈیجیٹل وزن مشین بھی ضبط کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنگیال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر