دبئی میں سرمایہ کاری کے ساتھ گولڈن ویزا کا آفر بھی ہے : ارشد قریشی
نئی دہلی،13دسمبر(ہ س)۔ بینکرز رئیل اسٹیٹ دوبئی پراپرٹی شو2025 کا انعقاد آج نئی دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروںنے شرکت کی اور مفید مشورے حاصل کئے۔ اس دوران ا س شو کے روح رواں ارشد قریشی اسلم نے میڈیا سے مخاط
دبئی میں سرمایہ کاری کے ساتھ گولڈن ویزا کا آفر بھی ہے : ارشد قریشی


نئی دہلی،13دسمبر(ہ س)۔ بینکرز رئیل اسٹیٹ دوبئی پراپرٹی شو2025 کا انعقاد آج نئی دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروںنے شرکت کی اور مفید مشورے حاصل کئے۔ اس دوران ا س شو کے روح رواں ارشد قریشی اسلم نے میڈیا سے مخاطب ہوکر بتایا کہ

جو لوگ دبئی میں حفاظت کے ساتھ گھر خریدنا چاہتے ہیںان کی ہم ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔دبئی میں فری انکم ٹیکس کا نظام ہے اور بہت معیار ی جگہ ہے۔ جس طرح سے لوگ وہاں جگہ خریدتے ہیں اس پر ان کو دوگناہ پیسہ ملتا ہے۔ ہمار ا مقصد ہے کہ ہر انسان کو زیادہ منافع ہو اسی مقصد کے تحت ہم دہلی آئے ہیں۔انھوںنے یہ بھی کہاکہ جو لوگ ہمارے ساتھ ڈیلنگ کرتے ہیں انھیں دبئی کا فری ٹریپ ہماری جانب سے دیا جائے گا۔ جو لوگ مالی طور پر کچھ کمزور ہیں ان کے لیے تین چار سال میں آسان ادائیگی کا نظم رکھا گیا ۔بکنگ کے ساتھ اچھے آفر بھی ہیں ۔انھوںنے بتایا کہ میرے ہندوستان میں کافی سرمایہ کار ہیں جو کسی وجہ سے دبئی نہیں جاپاتے ،میں ان کی مدد اور تعاون کے لیے دہلی آیا ہوںتاکہ یہیں ان کو سہولیات دی جاسکیں۔ انھوںنے بتایا کہ وہاں قسطوں پر جگہ لینے میں کوئی سود نہیں لیا جاتا ۔ساتھ ہی اگر کوئی پانچ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس کی پوری فیملی کو دس سال کا گولڈن ویزا دیا جائے گا۔

اس دوران بھائی گلفام اور محمد اسلم قریشی نے کہاکہ یہ پروگرام امید سے کہیں زیادہ کامیاب رہا ہے ۔لوگوںکی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہے اور ارشد قریشی ان کی رہنمائی کررہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande