عوامی مقام پر بدامنی پھیلانے کے جرم میں عدالت نے اسپتال میں صفائی کرنے کی سزا سنائی
جموں, 13 دسمبر (ہ س)۔ بھدرواہ کے علاقے دومیل میں عوامی مقام پر بدامنی پھیلانے کے ایک واقعے میں ڈوڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے کمیونٹی سروس کی سزا دلوائی ہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو دومیل، بھدرواہ میں عوامی خلل کی شکایت موصول ہ
عوامی مقام پر بدامنی پھیلانے کے جرم میں عدالت نے اسپتال میں صفائی کرنے کی سزا سنائی


جموں, 13 دسمبر (ہ س)۔ بھدرواہ کے علاقے دومیل میں عوامی مقام پر بدامنی پھیلانے کے ایک واقعے میں ڈوڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے کمیونٹی سروس کی سزا دلوائی ہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو دومیل، بھدرواہ میں عوامی خلل کی شکایت موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے عبید حسین ولد بشیر احمد سکنہ ملسو، بھدرواہ کو عوامی مقام پر بدامنی پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 355 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزم کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا، جس میں معالج نے رائے دی کہ وہ شراب کے نشے میں تھا۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت بھدرواہ میں پیش کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا کے طور پر کمیونٹی سروس دینے کا حکم صادر کیا۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزم کو 17 اور 18 دسمبر کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھدرواہ میں صفائی کے فرائض انجام دینے ہوں گے۔

ڈوڈہ پولیس نے اس موقع پر کہا کہ وہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی بدامنی کے ہر معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کے ساتھ ساتھ اصلاحی اور تادیبی انصاف کو فروغ دیتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande