وزیر اعلیٰ بہار پولیس اکادمی ، راجگیر میں ٹرینی سب انسپکٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شامل ہوئے
پٹنہ، 13 دسمبر(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نالندہ ضلع واقع بہار پولیس اکادمی، راجگیر میں ٹرینی سب انسپکٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کھلی جیپ میں سوار ہو کر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ انہوں نے ٹرینی
وزیر اعلیٰ بہار پولیس اکادمی ، راجگیر میں ٹرینی سب انسپکٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شامل ہوئے


پٹنہ، 13 دسمبر(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نالندہ ضلع واقع بہار پولیس اکادمی، راجگیر میں ٹرینی سب انسپکٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کھلی جیپ میں سوار ہو کر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ انہوں نے ٹرینی سب انسپکٹرز کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سماج میں نظم و نسق برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ سب نے بہترین ٹریننگ حاصل کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے فرائض پوری لگن، ایمانداری، حساسیت اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیں گے۔وزیراعلیٰ نے ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹرز کو انعام سے نوازا۔ اس دوران انکت کمار کو مجموعی طور پر، روپیش کمار کو بہترین پرویژنل آؤٹ ڈور، انکت کمار کو بہترین پرویژنل انڈور اورمینا کماری کو بہترین پروویژنل پریڈ کمانڈر سے نوازا گیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر کو حلف دلایا گیا۔پریڈ میں پرچم برداروں نے قومی پرچم اور اکیڈمی کا جھنڈا اٹھا کر مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی ٹرینی سب انسپکٹرز نے اپنی شاندار پریڈ پرفارمنس سے حاضرین کو متاثر کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھا یا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کو بہار پولیس اکادمی راجگیر کی ڈائرکٹر آرملار وجی نے مومنٹو پیش کر کے خیر مقدم کیا۔پاسنگ آؤٹ پریڈ پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ نے بہار پولیس اکادمی کا معائنہ کیا۔ تقریب کے دوران افسران نے انہیں بتایا کہ ریاستی حکومت نے اکادمی کی توسیع کے لئے اکیڈمی کیمپس سے متصل 22 ایکڑ اضافی اراضی کے حصول کو منظوری دی ہے۔ حصول اراضی کا عمل نالندہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اس اضافی زمین پر ایک نئی انتظامی عمارت، پریڈ گراؤنڈ، آفیسر کوارٹرز اور دیگر سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ماضی میں متعدد بار پولیس اکادمی کا دورہ کر چکے ہیں اور حکام ہدایت دی کہ ان کاموں کو جلد مکمل کریں۔

واضح ر ہے کہ 2023 بیچ کے 1218 پولیس سب انسپکٹرز کی بنیادی ٹریننگ آج مکمل ہو گئی ہے جن میں 436 خواتین بھی شامل ہیں۔اس میں پہلی مرتبہ3 ٹرانس جینڈر سب انسپکٹرزکو بھی سب انسپکٹر کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ ان تمام سب انسپکٹرز کو تربیت کے بعد مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی ہدایت پربہار پولیس اکادمی کی تشکیل سال 2008 میں ہوئی تھی اور اس کے لیے راجگیر میں 133 ایکڑ زمین مہیا کرائی گئی ۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ اس اکادمی کے احاطہ کا افتتاح مورخہ 3 دسمبر 2018 کو کیا گیا۔ بہار پولیس اکادمی، راجگیر، انڈین پولیس سروس کے افسران، بہار پولیس سروس کے افسران، اور سب انسپکٹرز کی ٹریننگ کرائی جاتی ہے۔ بہار پولیس اکادمی، راجگیر میں ایک انتظامی عمارت، ایک تربیتی عمارت، ایک لائبریری، ایک علاقائی فورنسک سائنس لیبارٹری، آفیسرس میس، پانچ جونیئر پولیس افسروں کی میس، افسران کی رہائش گاہیں، ایک سوئمنگ پول، اور ایک پریڈ گراؤنڈ ہے۔اس کے علاوہ 1100 افراد کی گنجائش والا ایک کانفرنس ہال زیر تعمیر ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ اکادمی احاطہ کے اندر 8.49 ایکڑ اراضی میں 4000 سپاہیوں کی رہائش کے لیے بیرکس اور کلاس رومز بھی بنائے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande