
بھوپال، 13 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز وزیر چیتنیہ کمار کاشیپ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے بھوپال کے شیاملا ہلز واقع رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے حکومت کے کامیاب دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔
وزیر کاشیپ نے اہلیہ سمیت تلک لگا کر اور گلدستہ پیش کر کے ڈاکٹر یادو کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز محکمہ کی 2 سال کی پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن