
پٹنہ، 13 دسمبر (ہ س)۔ نتیش کمار کی کابینہ کی میٹنگ میں گزشتہ منگل کے روز منظور کیے گئے تین نئے محکموں کے لیے چارج کی الاٹمنٹ کا فیصلہ ہفتہ کے روز کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شہری ہوا بازی کا محکمہ اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔ وزیر تعلیم جنتال یو کےسنیل کمار کو سونپا گیا ہے۔ دریں اثنا بی جے پی کے سنجے سنگھ ٹائیگر یوتھ ،روزگار اور ہنر کے محکمے کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس اب جنرل ایڈمنسٹریشن، کابینہ سکریٹریٹ، انتخابات اور شہری ہوا بازی کے محکمے ہیں۔ وہ دیگر تمام محکموں کے انچارج بھی ہیں جو دیگر وزراء کو نہیں دیے گئے ہیں۔وزیر تعلیم سنیل کمار کے پاس اب محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم اور سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کے محکمے ہیں۔ بی جے پی کوٹہ کے وزیر سنجے سنگھ ٹائیگر پہلے لیبر ریسورسز اینڈ مائیگرنٹ ورکرز ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پر فائز تھے لیکن اب انہیں نئے تشکیل شدہ یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈ سکلز ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ارون شنکر پرساد کو محکمہ سیاحت کے ساتھ نئے بنائے گئے آرٹس اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کا چارج دیا گیا ہے جبکہ سریندر مہتا کو ڈیری، فشریز اور اینیمل ریسورس ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan