فوج کے اعلی افسر نے راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
فوج کے اعلی افسر نے راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جی او سی رومیو فورس کے ہمراہ ضلع راجوری کے متھیانی گلہ علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجودہ
Army


فوج کے اعلی افسر نے راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جی او سی رومیو فورس کے ہمراہ ضلع راجوری کے متھیانی گلہ علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں تعینات فوجی دستوں کی عملی تیاری کا معائنہ کیا۔

فوجی کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈر کو زمینی صورتحال، انسدادِ شورش گرِڈ، مختلف اداروں کے درمیان تال میل اور اندرونی علاقوں میں تعینات فورسز کی مجموعی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا تھا کہ تمام یونٹس کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد اور تیار رہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور اعلیٰ سطح کی چوکسی کو سراہا۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande