بہار میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کاگولی مار کر قتل
بہار میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کاگولی مار کر قتلگوپال گنج، 13 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے گوپال گنج میں ایک قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بدمعاشوں نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا۔ وہ اپنے گھر کے باہر گیم کھیل رہا تھا۔ اسی دوران جر
بہار میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کاگولی مار کر قتل


بہار میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کاگولی مار کر قتلگوپال گنج، 13 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے گوپال گنج میں ایک قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بدمعاشوں نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا۔ وہ اپنے گھر کے باہر گیم کھیل رہا تھا۔ اسی دوران جرائم پیشہ افراد آئے اور سر میں گولی مار کر فرار ہوگئے۔ طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے کے تحت کھیرتیا گاؤں میں پیش آیا۔ مرنے والے کی شناخت آلوک کمار عرف سنجے کے طور پر کی گئی ہے جو چندن پرساد کا 15 سالہ بیٹا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ صدر ایس ڈی پی او پرانجل نے اہل خانہ سے معلومات اکٹھی کیں۔واقعے کے حوالے سے والد نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں کہیں گیا ہوا تھا۔ واپسی کے بعد سے وہ بے چین تھا۔ پوچھنے پر اسں نے کوئی بات نہیں بتائی۔ تھوڑی دیر بعد رات کا کھانا کھایا اور موبائل فون پر بات کرتے ہوئے گھر سے نکل گیا۔ وہ دروازے کے باہر کھڑے ٹریکٹر پر بیٹھ کر گیم کھیل رہا تھا۔اسی لمحے کچھ لوگ موٹر سائیکل پر پہنچے اور سنجے کے سر میں گولی مار دی۔ اسے سر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی۔ نوجوان خون میں لت پت زمین پر گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ گولی مارنے کے بعد ملزمین فرار ہوگئے۔گولی چلنے کی آواز سن کر لوگ اور لواحقین وہاں پہنچے۔ احتیاط کے طور پر اسے ماڈل اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کئی پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande