ایئر مارشل ناگیش کپور نے ایئر فورس اسٹیشن جے پور کا دورہ کیا
جے پور، 13 دسمبر (ہ س):۔ ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ساو¿تھ ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایئر مارشل ناگیش کپور نے ایئر فورس اسٹیشن جے پور کا دورہ کیا۔ ائیر فورس اسٹیشن جے پور کے اسٹیشن کمانڈر گروپ کیپٹن ونے بھردواج نے ان کا استقبال کیا۔ ڈیفنس پی آر او لیف
ایئر مارشل ناگیش کپور نے ایئر فورس اسٹیشن جے پور کا دورہ کیا


جے پور، 13 دسمبر (ہ س):۔

ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ساو¿تھ ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایئر مارشل ناگیش کپور نے ایئر فورس اسٹیشن جے پور کا دورہ کیا۔ ائیر فورس اسٹیشن جے پور کے اسٹیشن کمانڈر گروپ کیپٹن ونے بھردواج نے ان کا استقبال کیا۔ ڈیفنس پی آر او لیفٹیننٹ کرنل نکھل دھون نے بتایا کہ 12 اور 13 دسمبر کو دو روزہ دورے کے دوران ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے اسٹیشن کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کے دوران شاندار کام کرنے پر تمام فضائی جنگجوو¿ں کی تعریف کی اور 24x7 آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور حفاظت سے متعلق آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande